ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چوری چھپانے کے لیے بی جے پی شورمچارہی ہے، کانگریس نے مشیل کے سیاسی استعمال کاالزام لگایا

چوری چھپانے کے لیے بی جے پی شورمچارہی ہے، کانگریس نے مشیل کے سیاسی استعمال کاالزام لگایا

Mon, 31 Dec 2018 12:11:11    S.O. News Service

نئی دہلی31دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاملے میں وزیراعظم نریندر مودی پر خود کی چوری چھپانے کے لیے شورمچانے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ وہ اس معاملے میں گرفتار کرسچین مشیل کا استعمال خود کے گھپلے چھپانے کے لیے کررہے ہیں۔کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والانے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اس گھپلے سے بچنے کے لیے مودی حکومت سازشی اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہے اوراس کے ذریعہ وہ بدعنوانی اور گھپلوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔مسٹر مودی پر براہ راست اس گھپلے میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی ایسے کام کئے ہیں جن سے اس پورے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کا پتہ چلتا ہے۔


Share: